ناگپور کی سیمنٹ فیکٹری میں زوردار دھماکہ، ایک مزدور کی موت، 9 افراد زخمی

دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ پوری فیکٹری منہدم ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے ناگپور میں آج سیمنٹ کی ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک مزدور کی موت جبکہ 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ صبح میں 3 بجے ناگپور ضلع کے مودا تعلقہ کے جونّر گاؤں میں ایک فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا جو شری جی بلاک نام کی ایک نجی کمپنی کے طور پر سیمنٹ بیٹ بناتی ہے۔ دھماکہ میں ہلاک ہوئے شخص کا نام نند کشور کرانڈے بتایا جاتا ہے جو اسی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ پوری فیکٹری منہدم ہوگئی۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دھماکہ میں زخمی ہوئے افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا بہتر سے بہتر علاج کیا جا رہا ہے، ابھی ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس دھماکہ کی وجوہات کے سلسلے میں جانچ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں فیکٹری کے قریبی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔


غور طلب رہے کہ ممبئی میں اس طرح کا دھماکہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اکثر یہاں اس طرح کے حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے ممبئی کے دھاراوی علاقے میں بھی آگ لگنے کی خبر سامنے آئی تھی جب ایشیا کی سب سے بڑی جھگی بستی دھاراوی علاقے میں ایک انڈسٹریل کمپاؤنڈ میں صبح سویرے آگ لگ گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔