پانڈو نگر میں شردھا جیسا واقعہ، لاش کے ٹکڑے کاٹ کر فریج میں رکھے، پھر آدھی رات کو پھینکے
بیٹے نے ماں کے ساتھ مل کر اپنے والد کا قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھے، جنہیں آدھی رات کو پانڈو نگڑ اور مشرقی دہلی کے دیگر علاقوں میں پھینکے، کرائم برانچ نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
دہلی میں شردھا کے قتل جیسا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے اور یہ قتل ماں بیٹے نے مل کر کیا ہے۔ اس معاملے میں غیر قانونی تعلقات کو وجہ بتائی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں کرائم برانچ نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ بیٹے نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کا قتل کیا اور پھر لاش کو کاٹ کر فریج میں رکھا۔ ملزم ماں بیٹے نے مل کر مختلف دنوں میں نعش کے ٹکڑوں کو آدھی رات کے بعد چاند سینما کے بالمقابل گراؤنڈ میں ٹھکانے لگا دیئے۔
پانڈو نگر میں رہنے والے انجن داس کا قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیئے۔ اس کے بعد لاش کے ٹکڑوں کو پانڈو نگر اور مشرقی دہلی کے مختلف حصوں میں پھینک دیئے۔ قتل کا یہ اندوہناک واقعہ ماں۔بیٹے نے مل کر انجام دیا۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مشرقی دہلی میں انسانی جسم کے اعضاء کا معمہ حل کیا ہے۔
اس قتل کے بارے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کہا کہ دہلی کے پانڈو نگر میں کرائم برانچ نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو اس کے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے لاش کو کئی ٹکڑوں میں کاٹ کر فریج میں رکھا اور پھر قریبی کھیت میں پھینک دیا۔
اس قتل کے پیچھے غیر قانونی تعلقات کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور کرائم برانچ کی ٹیم نے ملزم ماں، بیٹی پونم اور دیپک کو گرفتار کر لیا ہے۔ قتل ہونے والے شخص کا نام انجن داس ہے۔ ملزمان نے قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے مختلف مقامات پر پھینکے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔