مسروقہ زیورات پہن کر واٹس اپ اسٹیٹس پر تصویر لگانے والی گھریلو خادمہ گرفتار

پولیس نے بتایا کہ 29 نومبر کو امود نامی شخص کے فلیٹ میں چوری کی واردات پیش آئی، جس میں چار طلائی چوڑیاں، ایک نیکلس، دو کان کی بالیاں، بے بی چین اور دیگر اہم اشیا اڑالی گئی تھیں۔

گرفتار، تصویر یو این آئی
گرفتار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: مسروقہ زیورات پہن کر اپنی تصویر واٹس اپ اسٹیٹس پر لگانے والی گھریلو خادمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ یہ دلچسپ واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور کے تاڑے پلی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل ایک فلیٹ میں چوری کی واردات پیش آئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ امود نامی شخص تاڑے پلی اربن علاقہ کے ڈولاس نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔ جاریہ سال 29 نومبر کو اس کے فلیٹ میں چوری کی واردات پیش آئی، جس میں چار طلائی چوڑیاں، ایک نیکلس، دو کان کی بالیاں، بے بی چین اور دیگر اہم اشیا اڑالی گئی تھیں۔


پولیس نے امود کی شکایت پر اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کی تھی تاہم امود کی بیوی نے ملزمہ سنیتا کو مسروقہ ساڑی اور زیورات پہن کر شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر کو واٹس اپ اسٹیٹس میں لگا ہوا دیکھا۔ اس نے فوری طور پر اس بات کی اطلاع اپنے شوہر کو دی، جس نے پولیس کو چوکس کیا۔

پولیس نے منگل گری کے بس اسٹینڈ کے قریب سے سنیتا کو حراست میں لے لیا۔ وہ اپارٹمنٹ میں خادمہ کے طور پر ملازمت کرتی تھی۔ پولیس نے کہا کہ اس اپارٹمنٹ کے منیجر نے اس کو خالی فلیٹس کی صفائی کے لئے چابیاں حوالے کی تھیں، تاہم اسی دوران سنیتا نے امود کے فلیٹ کی نقلی چابیاں حاصل کرلیں اور یہ چوری کی واردات انجام دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔