دس دن میں دوسری بار کورونا وائرس کے 20 ہزار سے بھی کم کیسز
گزشتہ 10 دنوں میں دوسری بار ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 20 ہزار سے بھی کم رہے اور شفایابی کی شرح میں اضافے سے بھی فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے
نئی دہلی: گزشتہ 10 دنوں میں دوسری بار ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 20 ہزار سے بھی کم رہے اور شفایابی کی شرح میں اضافے سے بھی فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18،732 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 87 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ گزشتہ 10 دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب نئے کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم رہی ۔ اس سے قبل 19 دسمبر کو وائرس کے 19،556 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21،430 مریضوں کی شفایابی سے صحت مندمریضوں کی مجموعی تعداد 97.61 لاکھ سے زائد ہوگئی جس کی شرح 95.82 فیصد ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 2978 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 2.78 لاکھ رہ گئی اور یہ شرح 2.74 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 279 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 1،47،622 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب 1.45 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1268 فعال کیسز اور سب سے زیادہ 60 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 59،223 ہوگئی ہے ، جبکہ تقریبا18.07 لاکھ افراد اس جان لیوا وبا سے نجات پا چکے ہیں ریاست مہاراشٹرمیں ہلاک شدگان کی تعداد 49،189 ہوچکی ہے۔
ریاست کیرالہ میں فعال کیسز 276 سے گھٹ مجموعی تعداد 63،927 رہ گئی ۔ ہلاک شدگان کی تعداد 2951 اور جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 6.68 لاکھ ہوگئی ہے۔ فعال کیسز کے لحاظ کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کی تعداد 356 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 6911 رہ گئی ہے۔ اسی دوران 23 مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10،437 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 6.04 لاکھ سے زیادہ مریضوں شفایاب ہوئے ہیں۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 13،413 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 12،051 اور شفایاب مریضوں کی تعداد 8.89 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر مجموعی تعداد 3700 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 7092 مریض کورونا سے ہلاک اور 8.69 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 284 سے گھٹ مجموعی تعداد 15،875 رہ گئی ۔ اس وبا سے 8293 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.56 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9039 ہوگئی ہے اور اب تک 12،059 افراد ہلاک اور 7.92 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 2636 ہوگئی ہے ، جبکہ 3.23 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں چار افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1857 ہوگئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 6579 رہ گئی ہے اور 1531 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.76 لاکھ سے زائد مریض جان لیوا وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے فعال کیسز 14،108 ہیں اور 9569 افراد ہلاک اور اب تک 5.22 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4436 ہوگئی ہے اور مہلک ترین وبا سے راحت حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1.55 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5281 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 10،329 رہ گئی ہے اور اب تک 2.23 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند اور 3545 مریض اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 731 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 14،028 رہ گئی ۔ ریاست میں 2.57 لاکھ مریض شفایاب جبکہ 12 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 3275 ہوگئی ہے۔
ریاست گجرات میں 10،512 فعال کیسز ہیں اور ابتک 4275 افراد فوت اور 2.26 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہوئے ہیں۔ بہار میں فعال کیسز کی تعداد 247 سے گھٹ کر 5257 رہ گئی ، جان لیوا وبا سے 1379 افراد لقمہ اجل اور 2.42 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
ملک میں ابھی تک جان لیوا کورونا وائرس سے ریاست ہریانہ میں 2865 ، راجستھان میں 2664 ، جموں وکشمیر میں 1867 ، اتراکھنڈ میں 1476 ، آسام میں 1035 ، جھارکھنڈ میں 1018 ، ہماچل پردیش میں 913، گوا میں 731 ، پڈوچیری میں 630 ، تری پورہ میں 385 ، منی پور میں 344 چنڈی گڑھ میں 315 ، میگھالیہ میں 138 ، لداخ میں 126 ، سکم میں 125 ، ناگالینڈ میں 78 ، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 62 ،اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں 8 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔