کورونا: دہلی میں ہوٹل، ریستوراں اور بار بند، صرف ’ٹیک اَوے‘ سہولت رہے گی دستیاب

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19166 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ انفیکشن کی شرح 25 فیصد ہے، اس دوران 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

کورونا جانچ کے لیے سیمپل
کورونا جانچ کے لیے سیمپل
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی رفتار پر قابو پانے کے لیے ہوٹلوں، ریستورانوں اور بار کو بند کرنے اور صرف ’ٹیک آوے‘ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کی صدارت میں ڈی ڈی ایم اے کی آج ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ ہوٹلوں، ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی رہے گی جبکہ ’ٹیک آوے‘ کی سہولت کی اجازت ہوگی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، وزیر صحت ستیندر جین، ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا سمیت تمام اعلی حکام نے میٹنگ میں شرکت کی۔ اس دوران کورونا وباء کو روکنے کے لیے کئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں اس پر بات چیت کی گئی کہ موجودہ پابندیوں کو کیسے سختی سے نافذ کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19166 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ انفیکشن کی شرح 25 فیصد ہے۔ اس دوران 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔