راہل گاندھی نے نفرت کو شکست دینے کے لیے ’انتخابات 2022‘ کو بتایا صحیح موقع
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’نفرت کو شکست دینے کا صحیح وقت‘‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے الیکشن 2022 کو ہیش ٹیگ کیا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات اس نفرت کو شکست دینے کا صحیح وقت ہے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’نفرت کو شکست دینے کا صحیح وقت‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الیکشن 2022 کو ہیش ٹیگ کیا ہے۔ کانگریس لگاتار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نفرت پھیلانے کا الزام لگا کر حملہ کر رہی ہے۔ حال ہی میں کانگریس نے’ ٹیک فوگ ایپ‘ کے معاملے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کیا جا رہا ہے۔
کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ہینڈل پر بھی ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی کا نفرتی ایجنڈہ ملک کی ہم آہنگی کو زہر آلود کر رہا ہے۔ بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کے لیے ملک میں نفرت، تشدد اور انتہاپسندی کو ہوا دے رہی ہے۔ بی جے پی کو ملک کے باشندوں کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔ بی جے پی سوشل میڈیا ٹیک فوگ پر منحصر ہے اور اس خطرناک ایپ کے ذریعے بی جے پی سماج میں نفرت کا زہر گھول رہی ہے۔ ٹیک فوگ کوئی ایپ نہیں بلکہ بی جے پی کی پروپیگنڈہ مشینری کا ہتھیار ہے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔