ہٹلر اور آر ایس ایس کی ’نجی فوج‘ کا لباس ایک جیسا: دگ وجے

دگ وجے سنگھ نے لکھا کہ ہٹلر کی نجی فوج کی وردی بھورے رنگ کی شرٹ تھی اور آر ایس ایس کی نجی فوج کی خاکی پینٹ ہے۔ یکسانیت ہے یا نہیں؟ ہٹلر کا آخر حشر کیا ہوا؟ جرمنی برباد ہوگیا۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے۔

دگ وجے سنگھ ، تصویر یو این آئی
دگ وجے سنگھ ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھوپال: کانگریس کے سینئرلیڈر دگ وجئے سنگھ نے آج جبل پور میں ایک واقعہ کے بہانہ ایک بار پھر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ دگ وجئے سنگھ نے جبل پور میں مبینہ طور پر بھگوا جھنڈا اتارنے پر آر ایس ایس کے لوگوں کی جانب سے میونسپل کے دستے کو بھگانے سے متعلق ایک خبر کا لنک پوسٹ کرتے ہوئے دو ٹوئٹ کئے۔

اپنے ٹوئٹ میں دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ مطلق اقتدار کسی بھی فرد یا ادارے کے لیے ایک نشہ ہے جو بالآخر اس کے زوال کا باعث بنتا ہے۔ ان لوگوں کے خلاف معاملہ درج نہیں ہوگا، تاہم میونسپل افسر سے وضاحت لے کر اسے سزا ضرور دی جائے گی۔


اسی سلسلے میں دگ وجئے سنگھ نے لکھا ’ہٹلر کی نجی فوج ایس ایس کی وردی بھورے رنگ کی شرٹ تھی اور آر ایس ایس کی نجی فوج کی خاکی پینٹ ہے۔ یکسانیت ہے یا نہیں؟ ہٹلر کا آخر کیا حشر ہوا؟ جرمنی برباد ہو گیا۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔