ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی معاہدہ، دفاعی صنعتی تعاون پر دو فریقی میٹنگ میں اتفاق قائم

ہندوستانی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکی دفاعی سکریٹری لائڈ آسٹن نے ہند-بحرالکاہل خطہ میں امن و استحکام بنائے رکھنے میں اپنے مشترکہ مفادات کو دیکھتے ہوئے علاقائی سیکورٹی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکی دفاعی سکریٹری لائڈ آسٹن، تصویر یو این آئی</p></div>

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکی دفاعی سکریٹری لائڈ آسٹن، تصویر یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور امریکہ نے دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بہتر بنانے اور آگے بڑھانے کے لیے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔ اس خاکہ کے تحت دونوں ممالک نئی ٹیکنالوجی کے مشترکہ ارتقا کے ساتھ ہی موجودہ اور نئے سسٹم کی مشترکہ پیداوار پر کام کریں گے۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک دفاعی اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم (ماحولیاتی نظام) کے درمیان تعاون کو فروغ بھی دیں گے۔

اس خاکہ پر مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکی دفاعی سکریٹری لائڈ آسٹن کے درمیان ایک دو فریقی میٹنگ کے دوران اتفاق قائم ہوا۔ یہ آنے والے سالوں کے لیے دونوں ممالک کی دفاعی پالیسیوں کی رہنمائی کرے گا۔ اس سلسلے میں وزارت دفاع نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں بتایا کہ میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروں نے دو فریقی دفاعی تعاون کے ایشوز پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اس گفتگو میں صنعتی تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقوں کی پہچان کرنے پر خاص طور سے مشورہ کیا گیا۔ اس دوران دونوں فریقین نے یو ایس-انڈیا ڈیفنس انڈسٹریل کوآپریشن (ہند-امریکہ دفاعی صنعتی تعاون) پر اتفاق ظاہر کیا۔ اس کے ساتھ ہی راجناتھ سنگھ اور لائڈ آسٹن نے مضبوط اور کثیر جہتی دو فریقی دفاعی تعاون پر مبنی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تعاون کی رفتار کو مزید تیز بنانے پر اتفاق کیا۔


اس دوران دونوں لیڈروں نے ہند-بحرالکاہل علاقہ میں امن و استحکام بنائے رکھنے میں اپنے مشترکہ مفادات کو دیکھتے ہوئے علاقائی سیکورٹی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کر کہا کہ ہند-امریکہ کی شراکت داری کھلے ہند-بحر الکاہل علاقہ کو یقینی کرنے کے لیے اہم ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم صلاحیت پیدا کرنے اور اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ قریب سے کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔