ہماچل پر دیش: منڈی کے قریب کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، چندی گڑھ منالی ہائی وے بند
ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے کئی حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مسلسل بارش نے نقصان پہنچایا ہے۔ شدید جام کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئیں ہیں۔
ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے۔ معلومات کے مطابق، ضلع کے 7 میل کے قریب شدید بارش کی وجہ سے چندی گڑھ-منالی ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے کئی حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مسلسل بارش نے نقصان پہنچایا ہے۔ شدید جام کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔
معلومات کے مطابق منڈی میں شدید بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ جس کی وجہ سے منڈی ضلع کے کئی علاقوں میں بادل پھٹنے سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ یہ صورتحال ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں پراشر باگی میں بادل پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ 200 سے زائد افراد اور متعدد گاڑیوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب منڈی میں ہی پنڈوہ ہنوگی میں سیلاب کے باعث قومی شاہراہ بند کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کو منیٰ کی خیمہ بستی پہنچانے کا عمل شروع
ہماچل پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے منڈی ضلع میں چندی گڑھ -منالی قومی شاہراہ پر ایک دو نہیں بلکہ تین مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی۔ کھوتی نالہ کی بات کریں تو کھوتی نالہ کے قریب سیلاب آگیا ہے اور پانی ہائی وے پر پل کے اوپر سے بہنے لگا۔ یہاں پانی کی سطح قدرے کم ہوئی تو کافی مقدار میں اس کے قریب کی پہاڑی سے پتھر گرے اور شاہراہ بند ہوگئی۔ میل چار اور سات میل کے قریب پہاڑی سے بھاری ملبے کے باعث ہائی وے بھی مکمل طور پر بند ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔