ہیمنت سورین پھر بنیں گے وزیر اعلیٰ، اتحاد کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اتفاق رائے قائم

جیل سے رہا ہونے والے ہیمنت سورین ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے جا رہی ہیں۔ جھارکھنڈ کے حکمران اتحاد کے ارکان اسمبلی اور سرکردہ لیڈروں کے اجلاس میں اس معاملہ پر اتفاق رائے قائم ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین / آئی اے ای ایس</p></div>

ہیمنت سورین / آئی اے ای ایس

user

قومی آوازبیورو

رانچی: چھ دن پہلے جیل سے رہا ہونے والے ہیمنت سورین ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے جا رہے ہیں۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، جھارکھنڈ کے حکمران اتحاد کے ارکان اسمبلی اور سرکردہ لیڈروں کے اجلاس کے دوران اس معاملہ پر اتفاق رائے قائم ہو گئی ہے۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ چمپئی سورین عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اور ہیمنت سورین ان کی جگہ حلف لیں گے۔ تاہم ابھی تک اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے قائم مقام صدر ہیمنت سورین نے کانکے روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر اتحاد کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک اجلاس جاری تھا اور تمام ارکان اسمبلی اور لیڈران ہیمنت سورین کی رہائش گاہ کے اندر موجود تھے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران چمپئی سورین نے خود عہدے سے دستبردار ہونے اور ہیمنت سورین کو قائد منتخب کئے جانے کی تجویز پیش کی، جس کی تمام ارکان اسمبلی نے تائید کی۔ اجلاس میں کانگریس پارٹی کے جھارکھنڈ انچارج غلام احمد میر، جھارکھنڈ پردیش کانگریس کے صدر راجیش ٹھاکر سمیت تینوں جماعتوں کے سرکردہ لیڈران حاضر تھے۔

دراصل، سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو 28 جون کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے باقاعدہ ضمانت ملنے اور پانچ ماہ بعد جیل سے باہر آنے کے بعد ریاست کی سیاسی صورتحال اچانک تبدیل ہونے لگی۔ ہیمنت سورین نے منگل کی شام سی ایم چمپائی سورین سے ملاقات کی تھی۔ بدھ کی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگلے تین سے چار ماہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اتحاد کی قیادت ہیمنت سورین ہی کریں گے۔


ای ڈی نے جب ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا تو اس وقت بھی حکمران اتحاد کے ارکان اسمبلی نے اسی طرح سے ہیمنت سورین کو فیصلہ لینے کا اختیار دے دیا تھا۔ جیسے ہی ای ڈی نے انہیں گرفتار کیا، انہوں فوری طور پر چمپئی سورین کو اپنا جانشین قرار دے دیا۔

جب ہیمنت سورین استعفیٰ دینے راج بھون پہنچے تو چمپئی سورین بھی ان کے ساتھ تھے اور اسی وقت انہوں نے گورنر کے سامنے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔