ہیمنت سورین نے اپنی اہلیہ کلپنا کے ساتھ سونیا گاندھی سے کی ملاقات، انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

ہیمنت سورین نے کہا کہ جیل سے آنے کے بعد سونیا گاندھی سے ملاقات نہیں ہوئی تھی، اس لیے ملاقات کرنے کے لیے آیا ہوں۔

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین، سونیا گاندھی اور کلپنا سورین (بائیں سے دائیں)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">INCIndia</a></p></div>

ہیمنت سورین، سونیا گاندھی اور کلپنا سورین (بائیں سے دائیں)، تصویرINCIndia

user

قومی آوازبیورو

جھارکھنڈ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی سے دہلی میں ملاقات کی۔ ہیمنت سورین کے ساتھ ان کی اہلیہ کلپنا سورین بھی موجود تھیں۔ اس ملاقات کے دوران جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

منی لانڈرنگ معاملے میں جیل سے ضمانت پر رِہا ہونے کے بعد ہیمنت سورین پہلی بار سونیا گاندھی سے ملاقات کے لیے دہلی پہنچے۔ ملاقات کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل سے آنے کے بعد سونیا گاندھی سے ملاقات نہیں ہوئی تھی، اس لیے ملنے آیا ہوں۔ بی جے پی کے ذریعہ ہر سال 25 جون کو ’یومِ قتل آئین‘ منانے کے اعلان پر جب ہیمنت سورین سے رد عمل مانگا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ بہت صابر اور مددگار ہوتے ہیں۔ وہ بہت برداشت کرتے ہیں اور جب وہ برداشت نہیں کر پاتے تو ووٹ کے ذریعہ اپنی بات رکھتے ہیں۔ ہیمنت سورین نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اپنے عمل سے عدلیہ کو بے عزت کرنے کا کام کر رہی ہے۔


بہرحال، بتایا جاتا ہے کہ سونیا گاندھی سے ملاقات کے دوران ہیمنت سورین نے رواں سال جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخاب سمیت کئی اہم ایشوز پر بات چیت کی۔ اپوزیشن اتحاد (انڈیا) جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخاب جے ایم ایم لیڈر اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے چہرے پر ہی لڑنے والا ہے، اس لیے سورین اور سونیا کی ملاقات کو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔