مہاراشٹر میں شدید بارش، ممبئی میں سڑکیں زیر آب، مزید تیز بارش کا امکان، یلو الرٹ جاری

آئی ایم ڈی کے مطابق اگلے 3-4 گھنٹوں کے دوران ممبئی کے آس پاس کے علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔ شہر میں موسلادھار بارش کے درمیان ممبئی کے کنگز سرکل علاقے میں سڑکیں پانی میں مکمل طور پر ڈوب گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ممبئی میں بارش / ویڈیو گریب</p></div>

ممبئی میں بارش / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

ممبئی میں آج صبح سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکوں پر سیلاب کی سی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے وارننگ جاری کی ہے کہ آئندہ دو سے تین گھنٹوں تک مزید بارش ہو سکتی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں اور دفاتر جانے والے لوگوں کو شدید پریشانی ہو رہی ہے۔ لوکل ٹرینیں چل رہی ہیں، لیکن اگر اسی طرح بارش جاری رہی ہی توخدشہ ہے کہ ان کی خدمات متاثر ہو سکتی ہے۔

آئی ایم ڈی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق آج ریاست میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ اگلے 3-4 گھنٹوں کے دوران ممبئی کے آس پاس کے علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔ شہر میں موسلادھار بارش کے درمیان ممبئی کے کنگز سرکل علاقے میں سڑکیں پانی میں مکمل طور پر ڈوب گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق ممبئی سمیت دیگر علاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔ کیونکہ کم از کم اگلے 24 سے 26 گھنٹوں تک درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دادرا، ورلی، باندرہ کے مغربی مضافاتی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔


محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق آج ریاست کے ممبئی اور تھانے اضلاع میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوکن کے رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع میں بھی اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے دو اضلاع پونے اور ستارہ میں بھی بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ناسک، پالگھر، سندھو درگ اور کولہاپور اضلاع کے لیے نیز ودربھ کے بیشتر اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔