دہلی سے پنجاب-ہریانہ تک گرمی کی لہر، کیرالہ-تمل ناڈو میں شدید بارش کا الرٹ
محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دہلی، یوپی، مدھیہ پردیش اور گجرات میں گرمی کی شدید لہر 25 مئی تک جاری رہے گی۔ جبکہ کیرالہ اور تمل ناڈو میں شدید بارش کا امکان ہے
نئی دہلی: ملک میں دو طرح کا موسم دیکھا جا رہا ہے۔ ایک طرف شمالی ہندوستان کی زیادہ تر ریاستوں میں شدید گرمی ہے تو دوسری طرف جنوبی ہندوستان میں موسلادھار بارش دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دہلی، یوپی، مدھیہ پردیش اور گجرات میں گرمی کی شدید لہر 25 مئی تک جاری رہے گی۔ جبکہ کیرالہ اور تمل ناڈو میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے 22 مئی کو کیرالہ کے پٹھانمتھیٹا اور اڈوکی میں شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت ترواننت پورم سمیت آٹھ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کیرالہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لوگوں سے الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔ پوٹین کوڈ میں شدید بارش کے باعث منہدم مکان کی دیوار کا ایک حصہ گرنے سے ایک 66 سالہ خاتون کی موت ہو گئی۔
دہلی میں گرمی کی شدید لہر 25 مئی تک جاری رہے گی۔ اس دوران تیز گرم ہوائیں چلیں گی اور دن کا درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اس پورے ہفتے دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق کیرالہ اور جنوبی تمل ناڈو میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو، لکشدیپ اور انڈمان نکوبار جزائر کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سکم، لکشدیپ، اتراکھنڈ اور شمال مشرقی ہندوستان میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ مغربی ہمالیہ، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اوڈیشہ اور جنوبی مدھیہ پردیش میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں گرمی کی لہر چل سکتی۔
موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق، تمل ناڈو کے اندرونی حصوں میں گردش اوسط سطح سمندر سے 5.8 تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمال مغربی اتر پردیش پر طوفانی ہواؤں کا ایک علاقہ بن گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ایک گرت اس طوفانی گردش سے مشرقی اتر پردیش، جنوبی بہار اور جھارکھنڈ کے ذریعے گنگا مغربی بنگال تک پھیل رہی ہے۔ ایک گرت وسطی مہاراشٹر سے کرناٹک کے ساحل تک پھیلی ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔