ہریانہ: جے جے پی کو لگا زوردار جھٹکا، سابق ریاستی صدر سمیت کئی لیڈران کانگریس میں شامل

جے جے پی لیڈران کے ساتھ سینکڑوں سرپنچ، سابق سرپنچ، کونسلر، بلاک کمیٹی اراکین اور سبکدوش ملازمین بھی کانگریس میں شامل ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخان سے عین قبل ہریانہ میں پیر کے روز جَن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے سابق ریاستی صدر نشان سنگھ سمیت دُشینت چوٹالہ کی پارٹی کے سینکڑوں عہدیدار و سینئر لیڈران کانگریس میں شامل ہو گئے۔ حزب مخالف لیڈر بھوپندر ہڈا اور ریاستی پارٹی صدر چودھری ادے بھان کی موجودگی میں سبھی لیڈران نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔

جے جے پی لیڈران کے کانگریس میں شامل ہونے پر کانگریس لیڈر دیپیندر ہڈا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا کنبہ لگاتار بڑھ رہا ہے۔ جے جے پی سے کئی لیڈران کانگریس کنبہ میں شامل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ایک ڈیڑھ سال میں 40 سے زیادہ اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں کانگریس اچھی کارکردگی پیش کرے گی اور ہریانہ کی سبھی 10 سیٹیں جیتے گی۔


نشان سنگھ کے ساتھ جے جے پی کے سابق امیدوار اور ہانسی سے تین بار رکن اسمبلی رہے آنجہانی امیر چند مکڑ کے پوتے راہل مکڑ، جے جے پی کے سابق ریاستی نائب صدر سریندر لائیگا اور سابق ریاستی جنرل سکریٹری رمیش گودارا بھی کانگریس میں شامل ہو گئے۔ نشان سنگھ نے 2000 میں انڈین نیشنل لوک دَل (آئی این ایل ڈی) کے ٹکٹ پر ٹوہانا اسمبلی حلقہ سے جیت حاصل کی تھی، لیکن 2005، 2009 اور 2014 میں لگاتار تین انتخاب ہار گئے۔

بہرحال، مذکورہ بالا لیڈروں کے ساتھ سینکڑوں سرپنچ، سابق سرپنچ، کونسلر، سابق کونسلر، بلاک کمیٹی اراکین اور سبکدوش ملازمین بھی کانگریس میں شامل ہوئے۔ حزب مخالف لیڈر بھوپندر ہڈا اور ریاستی پارٹی صدر چودھری ادے بھان کی قیادت میں بھروسہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر پناجب کی سابق وزیر اعلیٰ راجندر کور بھٹل بھی موجود رہیں۔ دو بار وزیر اعلیٰ رہے بھوپندر ہڈا نے سبھی لیڈران و کارکنان کو پارٹی میں پورا احترام دینے کا یقین دلایا۔ قابل ذکر ہے کہ ہریانہ کی سبھی 10 پارلیمانی سیٹوں پر 25 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔