حج 2024: ویٹنگ لسٹ کے 1588 عازمین کو اور ملی منظوری

ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی نے عازمینِ سے اپیل کی کہ کسی بھی معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابط کر یں ۔ کسی پروپگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے عازمین میں 1588 عازمین کو تیسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے ذریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے تیسری ویٹنگ لسٹ کو منظوری دے دی گئی ہے۔

ویٹنگ لسٹ میں وہ خوش نصیب اشخاص جن کو منظور ی مل گئی ہے ان میں چھتیس گڑھ کے 10 ، دہلی کے 87 گجرات کے 168 کرناٹک کے 296 کیرالا کے 253 مدھیہ پردیش کے 58 مہاراشٹرا کے 345 منی پور کے 10 تامل ناڈو کے 113 اور تلنگانہ کے 248 اور عازمین  ہیں ۔ انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔


ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ ویٹنگ لسٹ سے منظور شدہ عازمین حج اخراجات کی کُل رقم اپنے ایمبارکیشن کے اعتبار سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) یا یونین بینک آف انڈیا ( UBI) کی کسی بھی شاخ میں 14 مئی 2024 کو یا اس سے پہلے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔ جبکہ اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) ، حج درخواست فارم، رقم جمع کی ہوئی پے ان سلپ/ آن لائن رسید کی کاپی، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ،حلف نامہ / عہد نامہ و دیگر مطلوبہ کاغذات اپنی متعلقہ صوبائی حج کمیٹی میں مقرہ تاریخ یا اس سے قبل جمع کرا دیں ۔ ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی نے عازمینِ سے اپیل کی کہ کسی بھی معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابط کر یں ۔ کسی پروپگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔