گجرات: وزیر اعلیٰ کے خلاف خبر چھاپنے کی ملی سزا، مدیر کے خلاف کیس درج

گجرات میں اقتدار تبدیلی کو لے کر چل رہی قیاس آرائیوں پر مبنی ایک خبر شائع کرنے کے الزام میں ایک اخبار کے صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اخبار کا اسکرین شاٹ
اخبار کا اسکرین شاٹ
user

قومی آواز بیورو

گجرات میں اقتدار میں تبدیلی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر مبنی ایک خبر شائع کرنے کے الزام میں ایک اخبار کے صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کی خبریں سامنےآ رہی ہیں۔ راجکوٹ پولیس نے جمعرات کی شام کو اخبار کے ملازم کے خلاف شکایت درج کی تھی کہ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو مرکزی وزیر برائے مویشی پروری پرشوتم روپالا کے ساتھ بدل دیا جائے گا۔

شکایت دہندہ بابو بھائی واگھیرا نے الزام عائد کیا کہ 22 اکتوبر کو سوراشٹر ہیڈلائن اخبار کے مدیر اور پبلشر انیرودھ ناکم نے ’الوداع بھوپیندر جی اور ویلکم روپالا!‘ عنوان کے ساتھ خبر شائع کیا۔ اس میں ضمنی سرخی بھی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ دہلی کو بھوپیندر پٹیل حکومت کی کمزور کارکردگی کی اطلاع ملی۔ بہرحال، واگھیرا نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ رپورٹ عوامی امن و امان کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور مختلف سیاسی گروپوں کے درمیان دشمنی کو اکساتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔