گجرات: اسکول میں تقریر سے ٹھیک پہلے 15 سالہ بچے کو آیا ہارٹ اٹیک، موقع پر ہی ہو گئی موت

بچے کا نام دیوانش وینکو بھائی بھیانی ہے۔ وہ درجہ دسویں کا طالب علم تھا اور اس کی عمر 15 سال تھی، دیوانش جس اسکول میں پڑھتا تھا اس کا نام سوامی نارائن گروکل ہے۔

دل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

گجرات کے راجکوٹ ضلع میں ایک نابالغ بچے کے ساتھ ہارٹ اٹیک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول میں گرو پورنیما کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں کئی بچوں کو تقریر کرنی تھی۔ ایک بچے کو تقریر سے ٹھیک پہلے ہارٹ اٹیک آیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔

موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ بچے کا نام دیوانش وینکو بھائی بھیانی ہے۔ وہ درجہ دسویں کا طالب علم تھا اور اس کی عمر 15 سال تھی۔ دیوانش جس اسکول میں پڑھتا تھا، اس اسکول کا نام سوامی نارائن گروکل ہے۔ بچے کی اچانک موت سے گھر والے صدمے میں ہیں۔ اسکول انتظامیہ بھی اس طرح اچانک بچے کی موت پر حیران ہے۔ دیوانش کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے جہاں پر اس کے موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی گئی ہے۔


دیوانش کے والد شہر کے بڑے بزنس مین ہیں۔ وہ پلاسٹک سے جڑی صنعت چلاتے ہیں۔ 15 سالہ دیوانش ان کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اتنی کم عمر میں بچے کو ہارٹ اٹیک آنے سے رشتہ دار کافی حیران ہیں۔ اس موت پر اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ گرو پورنیما کے موقع پر بچوں کی درمیان ایک تقریری مقابلہ رکھا گیا تھا۔ مقابلے میں بچوں کو ’گرو‘ (استاد) سبجیکٹ پر تقریر کرنی تھی۔ دیوانش بھی اس موضوع پر تقریر دینے والا تھا۔ اسٹیج پر تقریر کرنے سے پہلے ہی اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اسے نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔