جی ایس ٹی کی ریکوری ماہ جولائی میں 87422 کروڑ روپے
ان لاک ہونے کے بعد معاشی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور معیشت دوبارہ پٹری پر آرہی ہے، لیکن جولائی میں بھی جون کے مقابلہ ریونیو کی وصولی میں کمی آئی ہے۔ رواں سال جون میں یہ وصولی90917 کروڑ روپے رہی۔
نئی دہلی: کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت متاثر ہونے سے سرکاری ریونیو کی وصولی بھی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی میں جی ایس ٹی کی وصولی 87422 کروڑ روپے رہ گئی ۔ گزشتہ سال اسی مہینے کے 102082 کروڑ کے مقابلہ میں یہ چودہ فیصد کم ہے۔ اگرچہ معاشی سرگرمیاں ان لاک ہونے کے بعد شروع ہوگئی ہیں اور معیشت دوبارہ پٹری پر آرہی ہے، لیکن جولائی میں بھی جون کے مقابلہ میں ریونیو کی وصولی میں کمی آئی ہے۔ رواں سال جون میں یہ وصولی90917 کروڑ روپے رہی۔
آئی جی ایس ٹی کے طور پر 42592 کروڑروپے کا ریونیو ملا ہے جس میں 20324 کروڑ روپے درآمدات پر حاصل ہونے والے ٹیکس ہے۔ رواں ماہ میں معاوضہ سرچارج کے طور پر 7265 کروڑ روپے ریونیو حاصل ہوا ہے جس میں 807 کروڑ روپے کی درآمدات سے جمع محصول بھی شامل ہے۔ حکومت نے ریاستوں کو جولائی کے مہینے میں آئی جی ایس ٹی سے 23320 کروڑوپے سی جی ایس ٹی کے طور پرمرکز کو 18838 کروڑ روپئے ایس جی ایس ٹی کے طور پر دیئے ہیں۔ اس طرح جولائی میں سی جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 39467 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے طور پر 40256 کروڑ روپے رہی۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے رواں سال اپریل میں 32294 کروڑ روپے جی ایس ٹی وصول ہوا تھا، جو اپریل 2019 میں جمع ہونے والی آمدن کا صرف 28 فیصد تھا۔ اسی طرح اس سال مئی میں یہ رقم 62009 کروڑ روپے تھی جو مئی 2019 میں جمع ہونے والی آمدن کا 62 فیصد تھی۔ لاک ڈاؤن کے دوران پورے ملک میں صرف ضروری خدمات جاری رکھی گئیں جبکہ مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کردی گئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی ایشیائی ممالک ’کورونا وبا‘ سے بے حال
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔