جی ایس ٹی وسیع پیمانے پرکامیاب، عام لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوا: وزیر خزانہ

اپیل دائر کرنے کی مدت میں بھی یکم اگست 2024 سے موثر طور پر ترمیم کی جا رہی ہیں جس سے اپیلٹ ٹربیونل کے کام کے شروع نہ ہونے کے پیش نظر اپیل میں وقت ضائع نہیں ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو پارلیمنٹ میں 'یونین بجٹ 2024-25' پیش کرتے ہوئے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بڑے پیمانے پر کامیاب قرارد یتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی نے عام لوگوں سے ٹیکس کا بوجھ کم کرتے ہوئے تعمیل کے بوجھ اورتجارت و صنعت کے لیے لاجسٹک لاگت کو کم کیا ہے۔

نرملاسیتا رمن نے کہا کہ کاروبار کو آسان بنانے کے لیے جی ایس ٹی قانون میں بہت سی ترامیم کی گئی ہیں۔ اس کے تحت شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے ایکسٹرا نیوٹرل الکحل کو اس مرکزی ٹیکس کے دائرہ سے باہر رکھا جائے گا۔ انٹیگریٹڈ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (آئی جی ایس ٹی) اور یونین ٹیریٹری گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (یو ٹی جی ایس ٹی) ایکٹ میں بھی اسی طرح کی ترامیم کی گئی ہیں۔ مزید برآں، حال ہی میں داخل کیا گیا سیکشن 11اے تجارت میں رائج کسی بھی عام رواج کی وجہ سے اس مرکزی ٹیکس کی نان لیوی یا شارٹ لیوی کو ریگولیٹ کرنے کے لئے حکومت کو بااختیار بنائے گا۔


انہوں نے کہا کہ سنٹرل گڈس اینڈ سروس ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کے سیکشن 16 میں دو نئے ذیلی حصوں کو شامل کرتے ہوئے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے وقت کی حد کو آسان بنایا گیا ہے۔ ترمیم شدہ قانون ڈیمانڈ نوٹس اور آرڈر جاری کرنے کے لیے عام وقت کی حد بھی فراہم کرے گا۔ نیز، ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس ڈیمانڈ اور سود کی ادائیگی کے ساتھ جرمانے میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے وقت کی حد کو 30 دن سے بڑھا کر 60 دن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کوزیادہ آسان بنانے کے لئے اپیلٹ اتھارٹی میں اپیل دائر کرنے کے لیے پری ڈپازٹ کی زیادہ سے زیادہ رقم کو مرکزی ٹیکس کے 25 کروڑ روپے سے کم کر کے 20 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کرنے کے لیے پری ڈپازٹ کو سنٹرل ٹیکس کے 50 کروڑ روپے کی زیادہ سے زیادہ رقم کے ساتھ 20 فیصد سے کم کرکے سینٹرل ٹیکس کی 20 کروڑ کی زیادہ سے زیادہ رقم کے ساتھ 10 فیصد کردیاگیاہے۔ اس کے علاوہ اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں بھی یکم اگست 2024 سے موثر طور پر ترمیم کی جا رہی ہے۔ اس سے اپیلٹ ٹربیونل کے کام کے شروع نہ ہونے کے پیش نظر اپیل میں وقت ضائع نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔