جی ایس ٹی کونسل اجلاس: دہلی اور پنجاب کے وزراء خزانہ کی نرملا سیتا رمن کے ساتھ تو تو میں میں!

رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ اور دہلی کے وزیر خزانہ آتیشی مارلینا کی نرملا سیتا رمن سے جھڑپ ہوئی۔ ان دونوں ریاستوں میں عام آدمی پارٹی اقتدار میں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے دوران پنجاب اور دہلی کے وزرائے خزانہ کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن کے ساتھ تو تو میں میں ہو جانے کی اطلاع ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ اور دہلی کے وزیر خزانہ آتیشی مارلینا کی نرملا سیتا رمن سے جھڑپ ہوئی۔ ان دونوں ریاستوں میں عام آدمی پارٹی اقتدار میں ہے۔

جی ایس ٹی کونسل کی اس میٹنگ میں آن لائن گیمنگ پر ٹیکس اور ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کلیم کرنے کے لیے قوانین کو سخت کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء کو سستا کرنے سے لے کر کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ڈینوٹوکسی میب پر ٹیکس میں رعایت دینے کا بھی فیصلہ متوقع ہے۔


دوسری جانب دہلی میں سرکاری افسران کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کو لے کر مرکز اور عام آدمی پارٹی حکومت کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔ اس معاملے میں دہلی حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے مرکز کے آرڈیننس کو چیلنج کیا ہے۔ جس پر سماعت جاری ہے۔

جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس سے قبل وزیر اعلیٰ کیجریوال نے بھی مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ’’تاجروں کا ایک بڑا حصہ جی ایس ٹی ادا نہیں کرتا، کچھ مجبوری سے، کچھ جان بوجھ کر۔ کچھ دن پہلے مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی کو بھی ای ڈی میں شامل کیا تھا۔ یعنی اب اگر کوئی تاجر جی ایس ٹی ادا نہیں کرتا ہے تو ای ڈی اسے براہ راست گرفتار کرے گی اور ضمانت نہیں دی جائے گی۔‘‘


کیجریوال نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی کا نظام اتنا پیچیدہ ہے کہ جی ایس ٹی کی پوری ادائیگی کرنے والوں کو بھی کسی نہ کسی معاملے میں پکڑ کر جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ یعنی مرکزی حکومت ملک کے کسی بھی تاجر کو جب چاہے جیل بھیج دے گی۔ یہ بہت خطرناک ہے۔ آج جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ہے۔ مجھے امید ہے کہ سب اس کے خلاف بولیں گے۔ مرکزی حکومت اسے فوراً واپس لے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔