حکومت زراعت اور کسانوں کو ترجیح دے: کانگریس

سکھ پال سنگھ کھیرا نے کہا کہ اس وقت ملک میں کسان مزدوروں کی حالت بہت نازک ہے۔ اکیلے پنجاب کے کسانوں پر لاکھوں روپے کا قرض ہے جس کی وجہ سے پنجاب کا کسان مسلسل خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے۔

سکھ پال سنگھ کھیرا
سکھ پال سنگھ کھیرا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں کسانوں کو حقوق دلانے، ان کے مسائل حل کرنے اور مرکزی حکومت پر کسان اور کھیت مزدوروں کو ترجیح دینے کے لئے پارٹی مسلسل جدوجہد اور حکومت پر دباؤ بنانے کا کام کرے گی۔ کسان اور کھیت مزدور کانگریس کے نئے مقرر کردہ سربراہ ایس سکھ پال سنگھ کھیرا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو کسانوں کی ترقی کے لئے فوری طور پر انہیں کم از کم سہارا قیمت دینی چاہیے اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیے۔

سکھ پال سنگھ کھیرا نے کہا کہ اس وقت ملک میں کسان مزدوروں کی حالت بہت نازک ہے۔ اکیلے پنجاب کے کسانوں پر لاکھوں روپے کا قرض ہے جس کی وجہ سے پنجاب کا کسان مسلسل خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے۔ یہی نہیں آندھرا پردیش، تمل ناڈو، مہاراشٹر، کرناٹک وغیرہ متعدد ریاستوں میں کسان مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔


انہوں نے کہا کہ 4.5 لاکھ کسانوں اور کھیت مزدوروں نے خودکشی کی ہے۔ اس کی وجہ زراعت کو اہمیت نہ دینا اور شہر کاری پر حکومت کی پوری توجہ اور دیہی شعبے پر توجہ نہ دینا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھوک کے عالمی اعداد و شمار میں ہندوستان کی سطح مسلسل گر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔