راجستھان کی حکومت زراعت اور پانی کے انتظام کے لئے پابند عہد: اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ پرتاپ گڑھ اور جیسلمیر کو چھوڑ کر تقریباً سبھی ضلعوں میں کم بارش ہونا تشویش کی بات ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ صورتحال بہتر ہوگی اور اس بار بھی مانسون اچھا رہے گا

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت / IANS
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت / IANS
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست میں مانسون کے دوران اب تک اوسط سے کم بارش کی صورت میں زراعت اور پینے کے پانی کے انتظام کے لئے پوری طرح الرٹ ہے۔ اشوک گہلوت کل وزیراعلی کی رہائش گاہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، امداد اور شہریوں کی حفاطت، زراعت، آبی وسائل اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکمے کے افسران کے ساتھ مانسون کی تیاریوں، فصلوں کی بوائی، پینے کے پانی وغیرہ کی صورت حال سے متعلق جائزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پرتاپ گڑھ اور جیسلمیر کو چھوڑ کر فی الحال تقریباً سبھی ضلعوں میں معمول سے کم بارش ہونا تشویش کی بات ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ صورتحال بہتر ہوگی اور اس بار بھی مانسون اچھا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پھر بھی ژالہ باری یا زیادہ بارش جیسی صورتحال کے سلسلے میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے لئے پوری تیاریاں رکھیں۔ ضلع کلیکٹروں کو پینے کے پانی، بارش کے دوران حادثوں، سیلاب اور خشک سالی سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کے ساتھ ہی ہنگامی فنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔


میٹنگ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر بی ڈی کلّا نے کہا کہ آبی تحفظ کے کاموں کو زیادہ ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے عمارتوں میں رین واٹر ہارویسٹنگ نظام قائم کرکے پانی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کی سطح میں اضافے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں پانی کی بچت کے لئے کسانوں کو بوند بوند اور فواروں سے سنچائی کا طریقہ اختیار کرنے کی جانب راغب کرنے پر زور دیا جائے۔

چیف سکریٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور راحت آنند کمار نے ریاست میں بارش کی موجودہ صورتحال اور سیلاب اور بارش سے متعلق آفات سے بچاؤ کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ 25 جولائی تک ریاست میں معمول سے 32 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔ اگرچہ محکمہ موسمیات نے 26 جولائی سے 28 جولائی تک کئی ضلعوں میں اچھی بارش ہونے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ اس سے بارش کی اوسط میں سدھار آنے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔