گورکھپور: کورونا انفیکشن میں مبتلا حاملہ خاتون نے 4 بچوں کو دیا جنم

بچوں کی پیدائش سے قبل جب حاملہ خاتون کا انٹیجن کِٹ سے کورونا کی جانچ کی گئی تو رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے کافی احتیاط کے ساتھ ڈیلیوری کرائی۔

تصویر بشکریہ دی نیوز منترا
تصویر بشکریہ دی نیوز منترا
user

تنویر

کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثرات کے درمیان اب لوگ اس کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کورونا متاثرہ مریضوں کی تیز رفتاری کے ساتھ صحت یابی نے بھی لوگوں کے دلوں سے کورونا کا خوف کچھ کم کیا ہے اور لوگوں میں کورونا ٹیسٹنگ کو بھی لے کر جھجک کم ہوئی ہے۔ اس درمیان کورونا سے جڑا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس سے لوگوں میں خوشگوار حیرانی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دراصل اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں کورونا متاثرہ ایک 26 سالہ خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون گورکھپور ڈویژن کے دیوریا واقع گوری بازار کی رہنے والی ہے اور بدھ کے روز وہ دردِ زہ سے پریشان بابا راگھو داس میڈیکل کالج پہنچی تھی۔ بچوں کی پیدائش سے قبل جب حاملہ خاتون کا انٹیجن کِٹ سے کورونا کی جانچ کی گئی تو رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی۔ پھر کافی احتیاط کے ساتھ ڈیلیوری کرائی گئی۔


میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ماں اور تین بچے پوری طرح سے صحت مند ہیں جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔ سبھی نوزائیدہ بچوں کے نمونے کورونا جانچ کے لئے مائیکرو بائیولوجی میں بھیجے گئے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ بچوں میں کورونا وائرس کا اثر ہے یا نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔