دہلی حکومت نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کئی سخت اقدامات کیے: گوپال رائے

ماہرین کی جانب سے دہلی کے اندر مصنوعی بارش کرنے کا مشورہ آیا ہے۔ اس تجویز پر دہلی مرکزی وزیر ماحولیات کو خط لکھے گا کہ وہ آئی آئی ٹی کانپور کے ماہرین اور تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ میٹنگ کریں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دہلی حکومت نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کئی سخت اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے اچھے، اطمینان بخش اور معتدل دنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ماحولیات اور موسم سرما کے ایکشن پلان کو بہتر بنانے کے لیے جمعرات کو مسٹر گوپال رائے کی صدارت میں "ماہرین کی میٹنگ" کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی سی سی، محکمہ ماحولیات، یو این ای پی، ای پی آئی سی انڈیا، کلین ایئر ایشیا، آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی جانب سے دہلی کے اندر مصنوعی بارش کرنے کا مشورہ آیا ہے۔ اس تجویز پر ہم مرکزی وزیر ماحولیات کو خط لکھیں گے کہ وہ آئی آئی ٹی کانپور کے ماہرین اور تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ میٹنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی  اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے کئی سخت اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے اچھے، اطمینان بخش اور معتدل دنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اچھے، تسلی بخش اور معتدل دنوں کی تعداد 2016 میں 110 تھی جو 2023 میں بڑھ کر 206 ہو گئی ہے۔


وزیر ماحولیات نے کہا کہ مختلف محکموں و اداروں کے افسران اور نمائندوں کی تجاویز پر مزید موسم سرما کا ایکشن پلان تیار کیا جائے گا، حکومت فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے طویل المدتی اور قلیل مدتی منصوبے بنا کر مسلسل کام کر رہی ہے۔ حکومت نے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سمر ایکشن پلان اور ونٹر ایکشن پلان بنا کر آلودگی کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔