آر آر ٹی ایس کوریڈور: ریل مسافروں کے لیے خوشخبری! دہلی سے میرٹھ کا سفر صرف 40 منٹ میں ہوگا پورا
صاحب آباد اور دہلی کے نیو اشوک نگر کے درمیان 12 کیلومیٹر کے سیکشن پر نومبر میں ٹرائل شروع ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔
دہلی سے میرٹھ کا سفر جلد ہی بے حد آسان ہونے جا رہا ہے۔ کیونکہ آر آر ٹی ایس (ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم) کے تحت چلنے والی 'نمو بھارت ٹرین' کی توسیع ہونے والی ہے۔ ابھی یہ میرٹھ ساؤتھ سے صاحب آباد تک چلتی ہے، جو اب دہلی کے نیو اشوک نگر تک دوڑے گی۔ صاحب آباد اور دہلی کے نیو اشوک نگر کے درمیان 12 کیلومیٹر کے سیکشن پر نومبر میں ٹرائل شروع ہو جائے گا۔ جانکاری کے مطابق راجدھانی دہلی میں نیو اشوک نگر نمو بھارت اسٹیشن کا کام تقریباً مکمل ہونے والا ہے۔
این سی آر ٹی سی نے بتایا کہ تعمیری کام اب آخری مرحلے میں ہے اور صاحب آباد و نیو اشوک نگر کے درمیان 12 کیلومیٹر کے سیکشن کے لیے نومبر سے ٹرائل شروع ہونے کی پوری امید ہے۔ خدمات شروع ہونے کے بعد اس اسٹیشن سے نیو اشوک نگر اور میرٹھ ساؤتھ آر آر ٹی ایس اسٹیشن کی دوری صرف 35 سے 40 منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔ این سی آر ٹی سی کوریڈور کے دہلی سیگمینٹ میں 9 کیلومیٹر کا ایلیویٹڈ وایاڈکٹ اور 5 کیلومیٹر کا انڈر گراؤنڈ سیکشن آتا ہے۔ ایلیویٹڈ وایاڈکٹ کنسٹرکشن کے پورا ہونے کے ساتھ ہی اب ٹریک بچھانے کا کام تیزی سے پورا ہو رہا ہے۔ واضح ہو کہ سرائے کالے خاں، نیو اشوک نگر اور آنند وِہار اسٹیشن کا 14 کیلومیٹر کا اسٹریچ کام اب تقریباً مکمل ہونے والا ہے۔
این سی آر ٹی سی نے جانکاری دی کہ نیو اشوک نگر اسٹیشن کی لمبائی قریب 215 میٹر جبکہ چوڑائی 30 میٹر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کانکورس اور پلیٹ فارم لیول کا کام پورا ہو گیا ہے اور چھت کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔ ٹریک بچھانے کا کام بھی نیو اشوک نگر تک تقریباً پورا ہو گیا ہے۔ او ایچ ای اور سگنل ایکٹیویٹیز کا کام بھی جاری ہے۔
نیو اشوک نگر نمو بھارت اسٹیشن اور میٹرو اسٹیشن کو کنیکٹ کرنے کے لیے ایک 90 میٹر لمبے اور 6 میٹر چوڑے فٹ اوور بریج کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ایف او بی میٹرو اسٹیشن کو سیدھے این سی آر ٹی سی اسٹیشن کے کانکورس لیول سے جوڑے گا اور مسافر آسانی سے دونوں ٹرانسپورٹ موڈ کو بغیر اسٹیشن احاطہ سے باہر نکلے استعمال کر پائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔