خوشخبری! زائرین کے لیے اجمیر درگاہ صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ
اجمیر کے قیصر گنج واقع عیدگاہ میں یا دیگر مسجدوں میں کورونا چھوٹ کے باوجود اجتماعی طور سے نماز ادا کرنے پر کشمکش کی کیفیت بنی ہوئی ہے۔
اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع دنیا کے مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے دوبارہ کھلنے کی وجہ سے یہاں زائرین کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔ عوامی نظم و ضبط، ان لاک-4 کے تحت درگاہ میں عقیدت مندوں اور زائرین کو صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک داخلہ دیا جارہا ہے۔
اتوار کی رات ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد یہ بھی فیصلہ ہوگیا ہے کہ اب عیدالاضحیٰ نہ صرف اجمیر شریف بلکہ پورے ملک میں بدھ 21 جولائی کو پورے عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی۔ لیکن اب تک حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے اجتماعی نماز کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اجمیر کے قیصر گنج میں واقع عیدگاہ میں یا دیگر مسجدوں میں کورونا چھوٹ کے باوجود اجتماعی طور سے نماز ادا کرنے پر کشمکش کی کیفیت بنی ہوئی ہے۔
عیدالاضحی سے پہلے 17 جولائی کو خواجہ معین الدین چشتیؒ کی ماہانہ چھٹی بھی ہوگی اور عید کے موقع پر صبح چار بجے سے دوپہر دو بجے تک جنتی دروازہ بھی روایتی انداز میں کھولا جائے گا۔اس دوران سرحدی علاقوں کے مسلمان بھی کافی تعداد میں اجمیر شریف میں ہوں گے۔ اجمیر میں فوج میں بھرتی کے لئے آنے والے نوجوان بھی درگاہ کا رخ کررہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔