خوشخبری! عقیدتمندوں کے لیے 7 ستمبر سے کھلے گی خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ

درگاہ سے وابستہ تمام فریقوں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں وہ سرکاری رہنما ہدایات کے مطابق سماجی فاصلے کے لئے روڈ میپ تیار کریں گے اور 5 ستمبر کو ضلع انتظامیہ کے سامنے پیش کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ 7 ستمبر سے عقیدت مندوں کے لئے کھلنے جارہی ہے۔ درگاہ کو دوبارہ کھولے جانے کے سلسلے میں ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت اور پولس سپرنٹنڈنٹ کنور راشٹردیپ سنگھ نے آج درگاہ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان، خدام درگاہ کی دونوں تنظيمیں سید زادگان اور شیخ زادگان کے علاوہ درگاہ دیوان بھی 7 ستمبر سے درگاہ کو عوام کے لیے کھولنے کے حق میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سب سے بڑا مسئلہ درگاہ کے تمام دروازے کھولنے کا ہے۔ تاہم کمیٹی تمام دروازے کھولنے کے حق میں ہے، جبکہ انتظامیہ فی الحال اس سلسلے میں غور و خوض کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 20 مارچ سے ہی درگاہ شریف کے دروازے بند ہيں، صرف پاس ہولڈر زائرین کو مرکزی دروازہ سے داخلہ دیا جارہا ہے۔


اس سلسلے میں درگاہ سے وابستہ تمام فریقوں کا ہنگامی اجلاس درگاہ میں واقع محفل خانہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں وہ سرکاری رہنما ہدایات کے مطابق سماجی فاصلے کے لئے روڈ میپ تیار کریں گے اور 5 ستمبر کو ضلع انتظامیہ کے سامنے پیش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔