بہار اسمبلی الیکشن کو لے کر الیکشن کمیشن کا بڑا بیان آیا سامنے، تاریخ کا اعلان جلد ممکن

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے صاف کر دیا ہے کہ بہار اسمبلی الیکشن کے ساتھ ہی ملک میں 64 اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب بھی ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

بہار میں اسمبلی الیکشن کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا بھی وقت پر الیکشن کرانے کے لیے پرعزم نظر آ رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے صاف کر دیا ہے کہ بہار اسمبلی الیکشن کے ساتھ ہی ملک میں 64 اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب بھی ہوگا۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ مناسب وقت پر انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ بہار میں اسمبلی الیکشن وقت پر کرائے جا سکتے ہیں اور جلد ہی اس سلسلے میں تاریخوں کا اعلان بھی ہو سکتا ہے۔ بہار انتخاب کے ساتھ 64 اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کرائے جانے کے تعلق سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سے سی اے پی ایف سمیت دیگر فورسز کے موومنٹ میں آسانی ہوگی۔


قابل ذکر ہے کہ بہار کی 243 رکنی اسمبلی کی مدت کار 29 نومبر کو ختم ہو جائے گی۔ ایسے میں اگر طے مدت پر انتخاب ہونے والے ہیں تو 29 نومبر سے پہلے ہی یہ مکمل ہو جائے گا۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخاب کی تشہیر کے ساتھ ساتھ ووٹنگ عمل کے لیے گائیڈ لائنس بھی جاری کر دی ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے امیدوار آن لائن نامزدگی داخل کر سکیں گے اور ساتھ ہی امیدوار ضمانتی رقم بھی آن لائن جمع کر سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Sep 2020, 6:29 PM