دوستوں کے ساتھ گھومنے اور پارٹی کرنے کے لیے چراتا تھا بکریاں، پولیس نے گرفتار کر لیا

چور بکریاں چرا کر منٹوں میں بھاگ جاتا تھا لیکن پولیس نے اب چور کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے 8 بکریاں برآمد کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے باندہ سے چوری کا ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ایک ہائی ٹیک چور کو گرفتار کر لیا ہے جو گاڑی میں چوری کرنے نکلا کرتا تھا اور موقع ملتے ہی بکریاں چرا کر چند منٹوں میں فرار ہو جاتا تھا۔ پولیس نے چور کے قبضے سے 8 بکریاں برآمد کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

دراصل، بسنڈہ تھانے کے سنگھ پور پولیس چوکی علاقے کے پارسیٹھا گاؤں کے رہنے والے ببوا نے پولیس سے شکایت کی کہ اس کی بکریاں چوری ہو گئی ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے بکریوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے ایک ہائی ٹیک چور کو گرفتار کیا، جو دن بھر سینٹرو کار میں اپنے دوستوں کے ساتھ گھومتا تھا۔ پھر جب بھی موقع ملتا وہ سڑک کے کنارے گھاس چرنے والی بکریوں کو چرا کر گاڑی میں لے کر بھاگ جاتا۔


پولیس کے مطابق ملزم رام کشور باندہ کے مارکا تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے جو فتح پور کے رہنے والے اپنے دو دیگر ساتھیوں ٹیرا اور سونو کے ساتھ مل کر چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔ اس کے بعد وہ چوری شدہ بکرے یا بکریاں  مہنگے داموں  میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس پوچھ تاچھ کے دوران ملزم رام کشور نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے اور پارٹی کرنے جیسے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے جرائم کرتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔