گوا کے ’موپا ایئرپورٹ‘ کا اب بدل جائے گا نام، مودی کابینہ نے ’منوہر انٹرنیشنل ہوائی اڈہ‘ نام کو دی منظوری
مرکزی کابینہ نے گوا کے چار بار وزیر اعلیٰ رہے آنجہانی منوہر پاریکر کی یاد میں موپا واقع گرین فیلڈ بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا نام ’منوہر انٹرنیشنل ہوائی اڈہ‘ کرنے کو بدھ کے روز منظوری دے دی۔
مرکزی کابینہ نے سابق وزیر دفاع اور گوا کے چار بار وزیر اعلیٰ رہے آنجہانی منوہر پاریکر کی یاد میں موپا واقع گرین فیلڈ بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا نام ’منوہر انٹرنیشنل ہوائی اڈہ‘ کرنے کو بدھ کے روز منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تعلق سے تجویز کو منظوری دی گئی۔
سرکاری بیان کے مطابق گوا ریاست کے لوگوں کی امیدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ نے گوا کے موپا واقع گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام ’منوہر انٹرنیشنل ایئرپورٹ – موپا‘ رکھنے کے ریاستی حکومت کے کابینہ کے متفقہ فیصلہ کی جانکاری دی تھی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پاریکر کو خراج عقیدت کے طور پر گوا کے گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام ’منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈہ – موپا، گوا‘ کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
گوا واقع اس گرین فیلڈ ہوائی اڈے کا افتتاح وزیر اعظم کے ذریعہ دسمبر 2022 میں کیا گیا تھا۔ بیان کے مطابق جدید گوا کی تعمیر میں سابق وزیر اعلیٰ اور حکومت ہند کے سابق مرکزی وزیر دفاع آنجہانی ڈاکٹر منوہر پاریکر کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے اس ہوائی اڈے کا نام ان کے نام پر کیا گیا ہے۔ حیدر آباد سے انڈیگو ایئرلائنز کی پرواز 5 جنوری کو شمالی گوا کے نئے کھلے منوہر انٹرنیشنل ہوائی اڈے (ایم آئی اے) پر سب سے پہلے اترے گی، ہوائی اڈے کے ایک افسر نے پیر کے روز اس سلسلے میں اعلان کیا تھا۔ ایم آئی اے کے ایک افسر کے مطابق حیدر آباد سے انڈیگو کا طیارہ 6ای 6145 جمعرات کو صبح 9 بجے پہنچے گا۔ بعد ازاں بین الاقوامی پروازیں شروع ہونے کے امکانات ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔