جی- 20 مالیات اور سینٹرل بینکوں کی میٹنگ بنگلورو میں کل ہوگی
جی- 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی قیادت میں جی- 20 فنانس ٹریک، اقتصادی اور مالیاتی امور پر توجہ مرکوز ہے۔
نئی دہلی: جی- 20 مالیات اور سینٹرل بینکوں کے ڈپٹی چیفس (ایف سی بی ڈی) کی پہلی میٹنگ 13-15 دسمبر کے دوران بنگلورو میں منعقد کی جائے گی۔ یہ میٹنگ، جو کہ ہندوستانی جی- 20 کی صدارت میں فائنانس ٹریک ایجنڈا پر بات چیت کے آغاز کی نشاندہی کرے گی، وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ مشترکہ طور پر میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
جی- 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی قیادت میں جی- 20 فنانس ٹریک، اقتصادی اور مالیاتی امور پر توجہ مرکوز ہے۔ یہ عالمی اقتصادی ڈائیلاگ اور پالیسی کوآرڈینیشن کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ 23-25 فروری 2023 کے دوران بنگلورو میں منعقد کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔