رام مندر کے نام پر چندہ وصول کرنے والا دھوکہ باز ناگیندر گرفتار

گرفتار ناگیندر رانا نے جگریتی کالونی میں وی ایچ پی کے نام سے فرضی آفس کھول رکھا ہے۔ اس کو وی ایچ پی کے اراکین نے پکڑا اور پھر بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میرٹھ: رام مندرکے لئے ویشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے نام پر چندہ وصول کرنے والے ایک جعل ساز کو ہفتہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے فرضی رسدیں دے کر پیسے وصول کر رہا تھا۔ گرفتار شخص نے جگریتی کالونی میں وی ایچ پی کے نام سے فرضی آفس کھول رکھا ہے۔ جعل ساز کو وی ایچ پی کے اراکین نے گرفتار کیا اور اسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔ میڈیکل پولیس اسٹیشن ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے ساتھ ہی پولیس اس کے دوسرے ساتھیوں کے تلاش میں مشغول ہوگئی ہے۔

وی ایچ پی کے شہر کوآرڈینیٹر ارجن راٹھی نے یہاں بتایا کہ جعل ساز کی شناخت ناگیندر رانا باشندہ مظفر نگر کے طور پر ہوئی ہے جو رام مندر کے نام پر رقم وصول کررہا تھا ان لوگوں نے جگریتی ویہار کالونی میں ایک فرضی آفس بھی کھول رکھا ہے۔ سمیر اور انج بھی ناگیندر کے ساتھ کام کررہے تھے لیکن وہ ابھی فرار ہیں۔ پولیس ان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔