اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کا مہنگائی کے خلاف ’خاموش اُپواس‘

ہریش راوت نے کہا کہ مہنگا تیل، مہنگی گیس، مہنگی سبزیاں، ہر چیز مہنگی ہے تو پھر لوگ کیسے جوش و مسرت سے دیوالی منائیں۔

ہریش راوت، تصویر ٹوئٹر@harishrawatcmuk
ہریش راوت، تصویر ٹوئٹر@harishrawatcmuk
user

یو این آئی

دہرہ دون: اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی اور ریاستی کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کے صدر ہریش راوت نے جمعرات کو دیوالی پر مہنگائی سے پریشان عوام کی حمایت میں اپنی رہائش گاہ پر خاموش اپواس رکھا۔ مہنگائی کے خلاف اپواس ختم کرنے کے بعد ہریش راوت نے کہا کہ ان کا یہ اپواس عوام کو وقف ہے کیونکہ آج عوام مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تہواروں کا جوش پھیکا پڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں لکشمی کو یاد کرتے ہوئے اپنا خاموش اپواس ختم کرتا ہوں۔ میرا یہ خاموش اپواس ان لوگوں کو وقف ہے جو مہنگائی سے پریشان ہیں، جو اپنے کنبوں کی ٹھیک سے پرورش نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ مہنگائی نے ان کی خریداری کی طاقت کو چھین لیا ہے۔


ہریش راوت نے کہا کہ مہنگا تیل، مہنگی گیس، مہنگی سبزیاں، ہر چیز مہنگی تو لوگ کیسے جوش و مسرت سے دیوالی منائیں۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ ماں ان سب لوگوں کو اتنی طاقت اور دولت دے کہ ان کی زندگی میں بھی خوشیاں آئیں، آپ سب کی فلاح وبہبود ہو، ماں لکشمی سب کا بھلا کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔