سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کو پڑا دل کا دورہ، ممبئی کے اسپتال میں داخل

لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے شاہنواز حسین کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے، انھوں نے کہا کہ ’’شاہنواز حسین کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے، وہ فی الحال آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں۔‘‘

شاہنواز حسین، تصویر یو این آئی
شاہنواز حسین، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کو آج اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں شام تقریباً 4.30 بجے لیلاوتی اسپتال لایا گیا اور فوری طور پر علاج شروع ہو گیا۔

لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے شاہنواز حسین کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے شاہنواز حسین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے۔ شہنواز حسین فی الحال آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ شاہنواز حسین کو اس سے قبل اگست میں صحت سے متعلق مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت بی جے پی لیڈر کو دہلی واقع ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس دوران ڈاکٹروں نے انھیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ 12 دسمبر 1968 کو بہار کے سپول میں پیدا ہوئے شاہنواز حسین اس وقت پارٹی کے قومی ترجمان ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔