’وطن کو لوٹ لیا مل کے بھاجپا والوں نے‘، قوالی کے ذریعہ کانگریس کا بی جے پی حکومت پر حملہ، دیکھیے ویڈیو

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر نریندر مودی اور گوتم اڈانی کو دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، اس ویڈیو میں قوالی کے ذریعہ کانگریس نے پی ایم مودی پر حملہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخاب اور مختلف ریاستوں میں جلد ہی ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کا ایک دوسرے پر حملہ لگاتار تیز ہوتا جا رہا ہے۔ خاص طور سے کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے پر لگاتار حملے کر رہے ہیں۔ آج کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دلچسپ انداز میں مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دراصل کانگریس نے ’ایکس‘ پر نریندر مودی اور گوتم اڈانی کو دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں قوالی کے ذریعہ کانگریس نے پی ایم مودی اور گوتم اڈانی کے رشتوں کو سب کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس ہمیشہ سے الزام عائد کرتی رہی ہے کہ بی جے پی اور گوتم اڈانی نے مل کر ملک کو لوٹ لیا ہے۔ اب کانگریس نے ان الزامات پر ایک قوالی ریلیز کر دیا ہے۔ قوالی کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے ’’وطن کو لوٹ لیا مل کر بی جے پی اور اڈانی والوں نے/ کالے دل والوں نے، کھوٹی نیت والوں نے۔‘‘


اس ویڈیو میں راہل گاندھی کو ایک بار پھر 20 ہزار کروڑ روپے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دراصل راہل گاندھی نے کئی بار یہ الزام عائد کیا ہے کہ شیل کمپنیوں کے ذریعہ ہزاروں کروڑ روپیوں کی اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری کی گئی۔ اس تعلق سے راہل بار بار مودی حکومت سے سوال کرتے رہے ہیں کہ گوتم اڈانی کے بے نامی کمپنیوں کو ملے 20 ہزار کروڑ روپے کس کے ہیں؟

قوالی کے ذریعہ کانگریس نے مودی حکومت پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اگر پارلیمنٹ میں کوئی حکومت سے سوال کرتا ہے تو حکومت ان کا مائک بند کرا دیتی ہے۔ ویڈیو کے ذریعہ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی حکومت نے اڈانی گروپ کا 12 ہزار 770 کروڑ روپے کا قرض بھی معاف کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔