سابق رکن پارلیمنٹ اور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ آر کے رانا کا انتقال

اس سے قبل 16 مارچ کو رانچی کے ہوٹوار واقع برسا منڈا مرکزی جیل میں بند آر کے رانا کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں ریمس کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔

آر کے رانا، تصویر آئی اے این ایس
آر کے رانا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ میں چارہ گھوٹالہ معاملے کے سزا یافتہ اور بہار کے سابق رکن پارلیمنٹ آر کے رانا کا آج نئی دہلی واقع ایمس میں انتقال ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق آر کے رانا کے پیٹ اور لیور میں پانی بھر گیا تھا، اسی وجہ سے انہیں آکسیجن کی کمی ہوگئی تھی اور انہیں رانچی کے ریمس میں دو دنوں تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ملٹی آرگن فیلیر کی وجہ سے انہیں کل ہی رانچی سے بذریعہ ایئر ایمبولینس دہلی ریفر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 16 مارچ کو رانچی کے ہوٹوار واقع برسا منڈا مرکزی جیل میں بند آر کے رانا کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں ریمس کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں انہیں ریمس کے ٹراما سینٹر لایا گیا اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ لیکن چھ دنوں تک ریمس میں علاج کرانے کے بعد بھی ان کی طبعیت میں کوئی بہتر نہیں آئی، جس کے بعد منگل کو انہیں دہلی ایمس لے جایا گیا۔


سابق رکن پارلیمنٹ آر کے رانا کے قریبی اور اہل خانہ کا الزام ہے کہ ریمس میں ان کا مکمل علاج نہیں ہو پایا اور دہلی ریفر کرنے میں تاخیر ہوئی۔ غور طلب ہے کہ چارہ گھوٹالہ کے ڈرونڈا خزانے سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد کے ساتھ ہی آر کے رانا کو بھی 5 سال کی سزا اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔