ہریانہ کے سابق سی ایم بھوپندر ہڈا سڑک حادثے میں بال بال بچے، نیل گائے کے ٹکرانے سے گاڑی کو ہوا نقصان
حصار کے ایس پی گنگا رام پونیا نے بتایا کہ بھوپندر ہڈا ایک پروگرام کے لیے سڑک سے جا رہے تھے۔ اسی دوران سڑک پر اچانک ایک نیل گائے ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے گاڑی کو شدید نقصان ہوا۔
ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا آج ایک خوفناک سڑک حادثے سے بال بال بچ گئے جب ان کی ایس یو وی کار حصار میں ایک آوارہ نیل گائے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ان کی گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ کانگریس لیڈر بھوپندر ہڈا ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : گورے صاحب بہادر کی صاحبی کے زوال کا آغاز... ظفر آغا
حادثے کے بعد بھوپندر ہڈا نے ٹوئٹ کر کے اپنے حامیوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج میری گاڑی حصار جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی لیکن اللہ کے فضل اور آپ سب کی نیک خواہشات سے میں اور میرا عملہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، میں تمام طے شدہ پروگراموں میں آگے شرکت کروں گا۔
حصار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ گنگا رام پونیا نے میڈیا کو بتایا کہ بھوپندر ہڈا سڑک سے ایک پروگرام میں جا رہے تھے۔ اسی دوران اچانک ایک نیل گائے سڑک پر نمودار ہوئی اور پلک جھپکتے ہی ہڈا کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔ گاڑی سامنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
حالانکہ، پولیس سپرنٹنڈنٹ گنگا رام پونیا نے کہا کہ ہڈا اس خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئے اور گاڑی میں سوار دیگر افراد کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد سابق سی ایم بھوپندر ہڈا دوسری گاڑی میں عوامی تقریب کے لیے روانہ ہوگئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔