دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو سپریم کورٹ سے ملی راحت، عبوری ضمانت میں 21 اگست تک کی توسیع

میڈیکل گراؤنڈ پر دہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین کو دی گئی عبوری ضمانت پیر کے روز ایک بار پھر پانچ ہفتے کے لیے بڑھا دی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ستیندر جین، تصویر ویپن</p></div>

ستیندر جین، تصویر ویپن

user

قومی آواز بیورو

سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج کردہ منی لانڈرنگ معاملے میں میڈیکل گراؤنڈ پر دہلی کے سابق وزیر صحت ستیند رجین کو دی گئی عبوری ضمانت پیر کے روز پھر سے پانچ ہفتے کے لیے بڑھا دی۔ اس سے قبل عدالت نے 10 جولائی کو جین کی عبوری ضمانت 24 جولائی تک کے لیے بڑھانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

26 مئی کو سپریم کورٹ نے دہلی کے سابق وزیر کو اپنی پسند کے پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرناے کے لیے 6 ہفتے کی عبوری ضمانت دی تھی۔ عدالت عظمیٰ میں یہ دلیل دی گئی تھی کہ ستیندر جین کے ساتھ صحت سے متعلق پیچیدگیاں ہیں اور ان کا وزن 30 کلوگرام کم ہو گیا ہے۔ اس سے قبل اپریل میں دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی ایجنسی کے ذریعہ جانچ کیے جا رہے منی لانڈرنگ معاملے میں ستیندر جین اور ان کے دو ساتھیوں کی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ جین ایک بااثر شخص ہیں اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ انھوں نے پی ایم ایل اے کے تحت ضمانت کی شرائط کو پورا کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔