سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ 2 جولائی کو تہاڑ جیل سے ہوں گے رِہا
آئی این ایل کے ریاستی صدر نفے سنگھ راٹھی نے کہا کہ آئی این ایل کے سپریمو جیل میں پہنچ کر کاغذی کارروائی مکمل کرکے رہائی کے فارم پر دستخط کرنے کے بعد تقریباً دس بجے تہاڑ جیل سے رہا ہوجائیں گے۔
چنڈی گڑھ: جے بی ٹی بھرتی گھپلہ میں دس سال کی سزا کاٹ رہے ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ اور انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل) کے سربراہ اوم پرکاش چوٹالہ کل (جمعہ) کو تہاڑ جیل سے رہا ہوجائیں گے۔ چوٹالہ اس وقت پیرول پر باہر ہیں، رہائی کے لئے تہاڑ جیل جائیں گے اور رسمی کارروائی مکمل کرکے جیل سے رہا ہوں گے۔
آئی این ایل کے ریاستی صدر نفے سنگھ راٹھی نے یہاں جاری ایک بیان کے دوران کہا کہ آئی این ایل کے سپریمو جیل میں پہنچ کر کاغذی کارروائی مکمل کرکے رہائی کے فارم پر دستخط کرنے کے بعد تقریباً دس بجے تہاڑ جیل سے رہا ہوجائیں گے۔ راٹھی کے مطابق اس دوران ان کے پوتے کرن چوٹالہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد آئی این ایل سپریمو گروگرام واقع اپنی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوں گے۔
راٹھی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کارکنان دہلی گروگرام کی سرحد پر ان کا استقبال کریں گے۔ بہر حال، آئی این ایل کے ریاستی جنرل سکریٹری ابھئے سنگھ چوٹالہ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ایلن آباد ضمنی انتخاب (سیٹ زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کی حمایت میں ان کے استعفیٰ سے خالی ہے) میں سابق وزیراعلیٰ لڑسکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔