بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ شرد تریپاٹھی کا انتقال، پی ایم مودی، راج ناتھ اور شاہ کا اظہار تعزیت

رد تریپاٹھی کے والد رماپتی تریپاٹھی دیوریا سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ رماپتی بی جے پی کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔

شرد تریپاٹھی / سوشل میڈیا
شرد تریپاٹھی / سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ شرد تریپاٹھی کا جمعرات کے روز انتقال ہوگیا۔ سنت کبیر نگر سے سابق رکن پارلیمنٹ نے گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں آخری سانس لی۔ شرد تریپاٹھی مدت طویل سے جگر کی بیماری میں متبلا تھے۔ کافی وقت سے ان کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا اور حالت نازک ہونے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی لیڈران نے شرد تریپاٹھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق ممبر پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شرد ترپاٹھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نے جمعرات کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’شرد ترپاٹی کے بے وقت انتقال سے میں اور متعدد دیگر افراد کو شدید افسوس ہے۔ وہ سماجی خدمت اور پسماندہ لوگوں کے لئے کام کرکے لطف اندوز ہوتے تھے۔ انہوں نے سنت کبیرداس جی کے نظریات کو مقبول بنانے کے لئے بہت سی انوکھی کوششیں کی تھیں۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے تیئں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی‘‘۔


راجناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’سابق رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی رہنما شرد ترپاٹھی کے انتقال کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ایک عوامی نمائندے کی حیثیت سے انہوں نے ہمیشہ انتہائی موثر انداز میں عوام کا مسئلہ اٹھایا۔ وہ براہ راست زمین سے جڑ کر کام کرتے تھی۔ ان کی موت سے پارٹی ایک محنتی اور نوجوان کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔ ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’میں شرد ترپاٹھی کے والد ڈاکٹر رامپتی رام ترپاٹھی جی اور ان کے سوگوار کنبہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ نیز ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ وہ پورے خاندان کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ اوم شانتی‘‘۔

امت شاہ نے کہا ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک محنتی رہنما اور سنت کبیر نگر کے سابق ممبر پارلیمنٹ شرد ترپاٹھی جی نے ہمیشہ عوامی مفاد سے متعلق امور کو اٹھانے کے لئے کام کیا۔ ان کی بے وقت موت بی جے پی خاندان کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ میں ڈاکٹر رامپتی جی و کنبہ کے تمام افراد اور حامیوں کے تیئں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اوم شانتی‘‘۔


خیال رہے کہ شرد تریپاٹھی کے والد رماپتی تریپاٹھی دیوریا سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ رماپتی بی جے پی کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ سال 2019 میں لوک سبھا انتخابات سے قبل جوتا سانحہ کے بعد پارٹی نے شرد تریپاٹھی کو ٹکٹ نہ دیکر ان کے والد رماپتی تریپاٹھی کو دیوریا سے امیدوار بنایا تھا۔

(ان پٹ یو این آئی)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔