کورونا وبا سے لڑنے کے لیے بدھ کے راستے پر چلیں: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بدھ ہندوستان کےاحساس اور ہندوستان کی خودارادیت کی علامت ہیں۔ اسی خودارادیت کے ساتھ ملک لگاتار تمام انسانیت کے لئے پوری دنیا کے مفاد میں کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی وبا سے لڑنے کے لئے لوگوں سے بدھ کے راستے پر چلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان آج ہر اہل وطن کی زندگی بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے ساتھ اپنی عالمی ذمہ داریوں کے لئے بھی اتنی ہی سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔ پی ایم مودی نے یہ بات جمعرات کو بدھ پورنیما کے موقع پر مجازی دعائیہ مجلس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ دعائیہ مجلس کورونا سے مرنےے والوں اور اس سے لڑنے والوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔


انہوں نے کہا کہ بدھ ہندوستان کے احساس اور ہندوستان کی خودارادیت دونوں کی علامت ہیں۔ اسی خودارادیت کے ساتھ ملک لگاتار تمام انسانیت کے لئے پوری دنیا کے مفاد میں کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی ہمیشہ دنیا کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے بدھ کے پیغام ’سوپ بدھم پبوججھنتی، سدا گوتم ساوکایانی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’جو دن رات ہر وقت انسانی خدمت میں لگے رہتے ہیں وہی بدھ کے سچے پیروکار ہیں۔ اس مشکل صورت حال میں آپ اپنا، اپنے خاندان کا اور جس ملک میں آپ ہیں، وہاں کا دھیان رکھیں۔ اپنی حفاظت کریں اور ہرممکن حد تک دوسروں کی بھی مدد کریں۔

وزارت ثقافت اور بین الاقوامی بدھسٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس مجازی دعائیہ مجلس میں بدھ گیا لمبنی سارناتھ کشی نگر کے علاوہ سری لنکا، نیپال اور دیگر ممالک کے بدھ بھکشوؤں نے بھی شرکت کی۔ یہ مجازی دعائیہ مجلس براہ راست نشر کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔