شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 2 سیکورٹی اہلکار اور 2 عام شہری از جان، 3 زخمی
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور کے مین چوک پر مشتبہ ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے جن میں چار سیکورٹی فورسز اہلکار اور تین عام شہری شامل تھے۔
سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے مین چوک میں ہفتے کے روز نامعلوم اسلحہ براداروں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار اور دو عام شہری از جان جبکہ تین دیگر بشمول دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور کے مین چوک پر ہفتے کے روز مشتبہ ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے جن میں چار سیکورٹی فورسز اہلکار اور تین عام شہری شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے دو سیکورٹی اہلکاروں اور دو عام شہریوں کو مردہ قرار دیا۔ مہلوک عام شہریوں کی شناخت منظور احمد شالہ ساکن شالیمار کالونی سوپور اور بشیر احمد ساکن مہرہ پورہ سوپور کے بطور ہوئی ہے جبکہ دیگر مہلوکین و زخمیوں کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوپائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین دیگر زخمی جن میں دو سیکورٹی اہلکار شامل ہیں، ابھی زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔