دہلی کے ایمس میں لگی آگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ڈی سی پی اتل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ ایمس اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے قریب ایک ڈمی کمرے سے چنگاریاں اور دھواں دیکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس کے بعد آس پاس کے تمام مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
نئی دہلی (ایجنسی) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں پیر کی صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فائر حکام کے مطابق یہ واقعہ صبح 5 بج کر 55 منٹ پر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے اطلاع ملی، جس کے بعد فائر کے 7 ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ فائر حکام نے بتایا کہ جلدی جلدی آگ پر قابو پالیا گیا۔
جنوبی دہلی کے ڈی سی پی اتل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ ایمس اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے قریب ایک ڈمی کمرے سے چنگاریاں اور دھواں دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جس کے بعد آس پاس کے تمام وارڈوں سے مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اتل کمار ٹھاکر نے مزید بتایا کہ صورتحال اب معمول کے مطابق اور کنٹرول میں ہے اور یہاں کسی شخص کو کوئی جانی نقصان یا چوٹ نہیں لگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے ابھی تفتیش جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔