وزارت مالیات کے افسران کی ’موڈیز‘ کے افسروں سے ملاقات، ہندوستان کے لیے اَپگریڈیڈ ریٹنگ کا مطالبہ
وزارت مالیات کے افسران کی قیادت چیف معاشی مشیر وی اننت ناگیشورن نے کی، ہندوستانی افسران نے موڈیز کے افسروں سے پوچھا ہے کہ انڈونیشیا کی ریٹنگ ہندوستان کے مقابلے میں بہتر کیسے تھی؟
ہندوستان کی معیشت کو لے کر لگاتار فکر انگیز ریٹنگ نے مودی حکومت کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسی تشویش کے درمیان وزارت مالیات کے سینئر افسران نے جمعہ کے روز ٹاپ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ کے افسروں سے ملاقات کی۔ اس دوران مثبت معاشی نظریہ سے جڑی ریٹنگ اور مہنگائی کے دباؤ کو روکنے کی کوشش کا مطالبہ کیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت مالیات کے افسران کی قیادت چیف معاشی مشیر وی اننت ناگیشورن نے کی۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی خبر آ رہی ہے کہ ہندوستانی افسران نے موڈیز کے افسروں سے سوال کیا ہے کہ انڈونیشیا کی ریٹنگ ہندوستان کے مقابلے میں بہتر کیسے تھی؟
دراصل موڈیز نے ہندوستان کے لیے ایک مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ سرمایہ کاری کے سب سے ذیلی گریٹ ’بی اے اے-3‘ کو برقرار رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مالیات کے افسران نے اس ملاقات میں معاشی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے سرکار کے ذریعہ شروع کی گئی مختلف ترکیبوں پر روشنی ڈالی۔ موڈیز کے افسران نے ان کے ذریعہ کہی گئی باتوں پر دھیان دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔