ممبئی کے پچاس فیصد اسپتالوں میں آگ سے بچنے والی تدابیر میں خامیاں: وزیر ایکناتھ شندے

وزیر شندے نے بتایا کہ حکومت کے فیصلے کے کے مطابق ممبئی مونسپل کارپوریشن شہر کے 1324 اسپتالوں کا جائزہ لیا جس کے دوران 635 اسپتالوں کو آگ سے بچنے کے حفاظتی اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ناکام پایا گیا

ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس
ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: عرس البلاد ممبئی کے پچاس فیصد اسپتالوں میں آگ سے بچنے والی تدابیر یغی کہ فائر سیفٹی میں خامیاں ہیں اس بات کا اعتراف مھاراشٹرا کے شہری ترقیاتی وزیر ایکناتھ شندے نے ریاستی اسمبلی کے جاری بحٹ اجلاس کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ ریاست کے بھنڈارہ ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں 10 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ریاست بھر کے اسپتالوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔

وزیر شندے نے بتایا کہ حکومت کے فیصلے کے کے مطابق ممبئی مونسپل کارپوریشن شہر کے 1324 اسپتالوں کا جائزہ لیا جس کے دوران 635 اسپتالوں کو آگ سے بچنے کے حفاظتی اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ناکام پایا گیا، نیز شہری ادارہ نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے۔ شندے نے مزید کہا کہ آگ سے حفاظت میں کوتاہیوں کے لئے 38 سرکاری اسپتالوں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں نیز جو خامیاں پائی گئی ہے ان میں کافی حد تک آگ بجھانے والے پانی کی کمی دھواں کے الارموں اور آگ بجھانے والے آلات کی عدم دستیابی وغیرہ شامل ہیں۔


بی جے پی کے رکن اتل بھٹکمکر نے یہ معاملہ اٹھایا اور الزام عائد کیا کہ حکومت انسانی جانوں سے کھلواڑ کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر نے کہا کہ ان اسپتالوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی اس کی اطلاع ایوان کو نہیں دی، البتہ یہ کہا کہ خاطی اسپتالوں کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔