مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کا خوف، کورونا پابندیاں سخت

ذرائع نے بتایا کہ ہر قسم کی دکانیں پیر سے جمعہ تک صبح 7 بجے سے شام 4 بجےتک کھلی رہیں گی۔ مقررہ وقت کے بعد صرف ہنگامی خدمات کی اجازت ہوگی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اورنگ آباد / ممبئی: ریاست مہاراشٹر نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ اور ریاست میں تیسری لہر کے انتباہ کے پیش نظر پیر سے کووڈ-19 کی پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج سے ریاست کے 33 اضلاع میں تین درجہ کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں تمام دکانیں اور خدمات ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گی۔ ریاست میں اسکول، کالج اور کوچنگ کلاسز بند رہیں گے، لیکن آن لائن تعلیم کی اجازت ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ ریاست میں دھرنے، احتجاج، ریلیوں اور بھوک ہڑتالوں پر مکمل پابندی ہوگی اور تمام مذہبی مقامات بند رہیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر قسم کی دکانیں پیر سے جمعہ تک صبح 7 بجے سے شام 4 بجےتک کھلی رہیں گی۔ مقررہ وقت کے بعد صرف ہنگامی خدمات کی اجازت ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ دفاتر 4 بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ جبکہ سرکاری دفاتر ضروری خدمات کے علاوہ باقی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ مالز اور سنیما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے۔ مقررہ وقت تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ ریسٹورنٹس کام کریں گے۔ ’ڈورٹودور‘ سروس جاری رہیں گی۔ عوامی نقل و حمل 100 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ شروع ہوں گی۔

صبح 5 بجے سے صبح 9 بجے تک عوامی مقامات، کھلی جگہوں پر ورزش، واکنگ یا سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی جبکہ نائی کی دکانیں اور بیوٹی پارلر شام 4 بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ شادی میں صرف 50 افراد کو اور جنازے میں 20 افراد کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صنعتیں کووڈ قوانین پر عمل کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔