کرناٹک میں بی جے پی کو ستا رہا ہے شکست کا خوف: اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ ’’کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران میں نے عوام کے جذبات کو سمجھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ کرناٹک سے بی جے پی کی رخصتی یقینی ہے۔‘‘

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو وہاں شکست کا خوف ستا رہا ہے۔ اشوک گہلوت نے ہفتہ کی شام یہاں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران میں نے عوام کے جذبات کو سمجھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ کرناٹک سے بی جے پی کی رخصتی یقینی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کرناٹک میں شکست سے خوفزدہ ہے۔

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ منی پور جل رہا ہے، کشمیر میں پانچ جوان شہید ہوگئے، لیکن وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شکست سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ دہلی چھوڑ کر کرناٹک میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی صدر جے پی نڈا کی آبائی ریاست ہماچل میں شکست کو ہضم نہیں کر پا رہی بی جے پی اب ملکارجن کھڑگے کی آبائی ریاست میں کانگریس کو شکست دے کر اپنا درد کم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ لیکن کرناٹک کے لوگ سچائی کے ساتھ ہیں اور ریاست کی باگ ڈور کانگریس کو سونپ کر بی جے پی کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔


اشوک گہلوت نے کہا کہ منی پور تشدد میں راجستھان کے کچھ طلباء کے پھنس جانے کی خبریں تشویشناک ہیں۔ راجستھان کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وہاں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ہی ان سب کو بحفاظت باہر نکالنے اور بحفاظت گھر پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔