ممبئی میں 26 جنوری کو ہوائی حملے کا اندیشہ! شیواجی پارک میں خطرے کا الرٹ جاری
ممبئی پولیس کو ایسے اِن پٹس ملے ہیں جس میں یہ کہا گیا ہے کہ 26 جنوری کے دن شہر کے شیواجی پارک پر ہوائی حملہ ہو سکتا ہے۔
ممبئی میں یومِ جمہوریہ یعنی 26 جنوری کے دن حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ممبئی کے دادر واقع شیواجی پارک میں ہوائی حملے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے علاقے کو نو فلائنگ زون قرار دے دیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ممبئی پولیس کو ایسے اِن پٹس ملے ہیں جس میں یہ کہا گیا ہے کہ 26 جنوری کے دن شہر کے شیواجی پارک پر ہوائی حملہ ہو سکتا ہے۔
ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اِن پٹس کے بعد حرکت میں آئی ممبئی پولیس نے شہر کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ یومِ جمہوریہ کی تقریب کے دن تک وہاں پر ’نو فلائنگ زون‘ قرار دے دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں ممبئی پولیس کی طرف سے کوئی آفیشیل جانکاری نہیں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مذہبی جنون نہیں تحقیقی سوچ کی ضرورت ہے
بہرحال، یوم جمہوریہ کے پیش نظر ملک کی راجدھانی دہلی میں پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ دہلی کے اوپر ذیلی روایتی ہوائی طیاروں کی پرواز پر پابندی لگا دی ہے۔ دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے گزشتہ روز ایک حکم جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پیرا گلائیڈر، پیرا موٹر، ہینگ گلائیڈر، یو اے وی، یو اے ایس، مائیکرو لائٹ طیارہ، دور سے کنٹرول ہونے والا طیارہ، گرم ہوا کے غبارے، چھوٹے سائز کے کنٹرولنگ طیارے وغیرہ شہر میں اڑتے ہوئے نہیں پائے جانے چاہئیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔