دہلی میں باپ نے بیٹی کو کھیت میں لے جا کر قتل کر دیا، شادی کو لے کر جھگڑا تھا

دہلی کے علاقے کانجھا والا میں شادی سے انکار کرنے پرایک شخص نے بیٹی کو قتل کر دیا۔ ملزم نے واردات کو کھیتوں میں انجام دیا جہاں رات کے وقت بیٹی کو ٹیکسی میں بٹھا کرلے گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی  تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ملک کی راجدھانی دہلی کے کانجھا والا علاقے میں ایک شخص نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ اتوار کی رات کھیت میں ایک لڑکی کی خون سے لت پت لاش ملی تھی، جس کے بعد پولیس اس کی تحقیقات کر رہی تھی۔

نیوز پورٹل ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کو ٹیکسی میں کھیتوں میں لایا گیا اور پھر اسے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر والد سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔


پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی کے معاملے پر باپ بیٹی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باپ بیٹی کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن جیسے ہی اس نے شادی کی بات کی تو بیٹی انکار کردیتی تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان کئی جھگڑے بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اتوار کی رات گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قتل لڑکی کے والد نے کیا۔ ملزم نے ایک ٹیکسی بک کرائی تھی اور نریلا سے اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر آیا تھا۔


کیب ڈرائیور نے بتایا کہ وہ نریلا سے ایک مرد اور ایک 25 سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ لایا تھا۔ اس نے شراب خود پی اور اسے بھی پلائی ۔ اس کے بعد اس شخص نے ایک سنسان جگہ پر ٹیکسی روکی اور کہا کہ وہ لڑکی کو مارنے والا ہے۔ اس کے بعد لوگوں کو کھیت میں ایک لڑکی کی لاش ملی جس کا گلا کٹا ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔