کسانوں نے ملک کے کئی مقامات میں ٹریکٹر پریڈ نکالی، ملک کے سیکولر اور جمہوری کردار کو مضبوط کرنے کا حلف لیا

ایس کے ایم نے ایک بیان میں کہا، ’’کسان یونینوں اور تنظیموں کے علاوہ ٹریڈ یونینوں نے بھی اس ٹریکٹر پریڈ میں حصہ لیا اور جمہوریہ ہند کے سیکولر اور جمہوری کردار کو مضبوط کرنے کا حلف لیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس /&nbsp;<a href="https://twitter.com/KisanSabha">@KisanSabha</a></p></div>

تصویر بشکریہ ایکس /@KisanSabha

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کے کئی حصوں میں ٹریکٹر پریڈ نکالی۔ رپورٹ کے مطابق سنیوکت کسان مورچہ کی قومی کمیٹی کی اپیل پر ملک بھر کی متعدد ریاستوں میں 500 سے زیادہ اضلاع میں کسان ٹریکٹر ترنگا پریڈ نکالی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کسانوں نے مختلف شہروں میں ٹریکٹر پر ترنگا ریلی نکالی اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ آئندہ 16 فروری کو صنعتی اور دیہاتی بھارت بند کی کال دی گئی ہے۔ پریڈ میں شامل کسانوں کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر پریڈ کانوں اور مزدوروں کے مسائل اور طویل مدتی مطالبات کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرانے اور عوامی حمایت اور اتحاد کو ظاہر کرنے کے لیے نکالی گئی ہے۔


ایس کے ایم نے ایک بیان میں کہا، ’’کسان یونینوں اور تنظیموں کے علاوہ ٹریڈ یونینوں نے بھی اس ٹریکٹر پریڈ میں حصہ لیا اور جمہوریہ ہند کے سیکولر اور جمہوری کردار کو مضبوط کرنے کا حلف لیا۔ مرکزی حکومت نے جن مطالبات کو پورا کرنے کا یقین دلایا ہے، انہیں پورا کیا جانا چاہیے۔ ایس کے ایم نے 16 فروری 2024 کو گرامین (دیہات) بھارت بند کی کال بھی دی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔